لاہور انسداد دہشت گردی عدالت ،جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی
علیمہ خان، عظمی خان اور زین قریشی کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، وکیل ملزمان نے کہا کہ راستے بند ہیں جس کے باعث درخواست گزار عدالت نہیں آ سکے ۔ جج اے ٹی سی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پیش نہ ہوئے تو درخواستیں مسترد کر دیں گے۔ تفتیشی افسر آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے علیمہ خان، عظمی خان، زین قریشی کی عبوری ضمانت میں سات دسمبر تک توسیع کر دی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی ، ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں
انسداد دہشتگری عدالت لاہور ،پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کی 5 اکتوبر کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سلمان اکرم کے عبوری ضمانت میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی طبیعت ناساز ہے، تمام راستے بند ہیں،سلمان اکرم راجہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی ،سلمان اکرم راجہ نے پانچ اکتوبر کو توڑ پھوڑ کے کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے
بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟
بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ
بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف
بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان
بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار
بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری