لاہور،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت میں جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ گلبرگ اور دیگر مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، ان میں مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 7 نومبر تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ مراد سعید نو مئی کے واقعہ کے بعد سے روپوش ہیں ابھی تک سامنے نہیں آئے تا ہم وہ ٹویٹ کرتے رہتے ہیں، میاں اسلم اقبال نے روپوشی ختم کی تھی سامنے آئے تھے تا ہم پھر روپوش ہو گئے، حماد اظہر بھی سامنے آنے کے بعد پھر روپوش ہو جاتے ہیں.نومئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

Shares: