انسداد دہشت گردی عدالت ،نو مئی عسکری ٹاور حملہ اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،عدالت نے کہا کہ ملزم خالد محمود گجر ضمانت پر ہے اور مسلسل غیر حاضری رہا ہے ،سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی،عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی
آئندہ سماعت پر عسکری ٹاور کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہو گی ،عدالت نے شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ۔جج نے کہا کہ عدالت دو دسمبر کو فرد جرم عائد کرے گی ۔پولیس نے عسکری ٹاور حملہ میں 10 نئے ملزمان کا سپلیمنٹری چالان جمع کرا رکھا ہے ،فرد جرم کیلئے نئے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جا چکی ہیں ،عدالت نے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں گواہان شہادت قلمبند کیلئے طلب کر لیئے ،زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے،دیگر برضمانت ملزمان ٹرائل کی حاضری کیلیے جیل میں پیش ہوئے
شاہ محمود قریشی ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی ،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ہسپتال داخل ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ،عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ٫عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے،زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی ٫اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمودالرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے