مزید دیکھیں

مقبول

نومئی مقدمے، زرتاج گل پر فرد جرم عائد

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل پر دو مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی۔

یہ مقدمات 9 مئی کے واقعات سے متعلق ہیں جن میں حساس ادارے پر حملہ اور تھانہ غلام محمد آباد کے جلاؤ گھیراؤ کے الزامات شامل ہیں۔ پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل پیش ہوئیں، جہاں عدالت نے دونوں مقدمات میں ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اس وقت 9 مئی کے چار مختلف مقدمات زیر سماعت ہیں۔

زرتاج گل نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے مختلف شہروں میں ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ زرتاج گل نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی، چاہے جتنا بھی جبر اور ظلم کیا جائے۔زرتاج گل نے کہا کہ "ہمارا واحد جرم عمران خان سے وفاداری ہے” اور "ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے رہیں گے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے قائد کو جیل میں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور بے گناہ افراد کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے،” انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کی بہتری کے لیے بات چیت کی جا سکے۔

فرد جرم صرف خودداری کی بات کرنے اور ملک سے نہ بھاگنے پر عائد کی گئی ،زرتاج گل
زرتاج گل نے کہا کہ "یہ ہمارے لیے کمزوری نہیں ہے، بلکہ ہم مذاکرات کے ذریعے انتخابات سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ "اگر عمران خان سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں تو پوری قوم ان کے ساتھ نکلے گی، کیونکہ ہم اپنے قائد کے اصولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔”پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ "عمران خان کا کوئی جرم نہیں ہے، ان پر فرد جرم صرف خودداری کی بات کرنے اور ملک سے نہ بھاگنے پر عائد کی گئی ہے۔” انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جب عمران خان کی جماعت توڑ کر دوسری سیاسی جماعتوں کو نشانات الاٹ کیے گئے تو اس کے باوجود تین کروڑ سے زیادہ لوگ عمران خان کے نام پر ووٹ دینے کے لیے تیار تھے۔زرتاج گل نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک چھوٹی سی سیاسی جماعت کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے، حالانکہ عمران خان کو ملک میں سب سے زیادہ حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "جتنا برا سلوک عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا جا رہا ہے، ویسا سلوک تو سزائے موت کے مجرموں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔”

زرتاج گل نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے لیے سیاسی مشکلات آنے کے باوجود، پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے اور ملک کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری پارٹی مضبوط ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے قائد کی قیادت میں جلد کامیابی حاصل کریں گے۔”

واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی تھی، جن میں حساس اداروں اور اہم سرکاری عمارتوں پر حملے کیے گئے تھے۔ ان واقعات کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور زرتاج گل سمیت کئی دیگر رہنما عدالتوں میں پیش ہو کر اپنے دفاع میں بیانات دے رہے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ،شبلی فراز،زرتاج گل،خدیجہ شاہ و دیگر کی ضمانت منظور

نوکری کا جھانسہ دےکر پیسوں کا الزام،زرتاج گل کی ضمانت منظور

پنجاب سموگ سے سیل اور مریم نواز کی پرفضا مقام کی سیر،زرتاج گل برس پڑیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan