مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جلسے میں آ کر، بڑھکے مار کر آپ اپنی ناقص کارکردگی نہیں چھپا سکتے

پریس کانفرنس کرتےہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی نے نیا قانون پاس کر دیا ہے، اسکے مطابق پرامن جلسے کو انتظامیہ مدد کرے گی، شرط صرف اتنی ہے کہ وہ آئیں ، قانون کے مطابق جلسہ ہو، اگر کوئی خلاف ورزی ہو گی تو سزا بھی ہو گی، جلسہ ضرور کریں لیکن انتشار نہیں، انتظامیہ، حکومت کلیئر ہے، ایک نہیں سو جلسے کریں، اپنی من مانی نہیں ہو سکتی، پہلے اسلام آباد کو آگ لگائی گئی، دھرنے دیئے گئے، جلسہ ضرور کریں لیکن اس وقت یہ جلسہ کرنے کی بجائے رنگ بازی کر رہے ہیں، کے پی کا وزیراعلیٰ کہتا ہے کہ کینٹینر،کرین لے کر آؤں گا، بھئی آپ اپنی کارکردگی لے کر آئیں اور بتائیں قوم کو کیا کیا، جس وزیر نے کرپشن کی شکایت کی اس کو ہٹا دیا گیا، اسلام آباد پر چڑھائی کی بجائے کرپشن کا پیسہ واپس کر کے سڑکیں بنائیں، جلسے میں دوسروں پر سوال اٹھانے کی بجائے پہلے 13 سال کی کارکردگی بتائیں، کے پی میں بدامنی، دہشت گردی آج بھی زیادہ ہے، کیا بتائیں گے لوگوں کو، کارکردگی نہیں چھپائی جا سکتی

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کرے لیکن دوبارہ 9 مئی نہیں ہونے دیں گے،ان جلسوں سے آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں رکے گا نہ معیشت کو کوئی دھچکا لگے گا، جلسے کا واحد مقصد این آر او ہے، یہ این آر او چاہتے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد ایک ہی ہے کہ اڈیالہ کے مجرم کو معافی دلوائی جائے،آپ کی شہداء سے کیا لڑائی ہے؟ کیا ناراضگی ہے؟ جب شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن آتا ہے آپ تب بھی شہداء کے گھر نہیں جاتے، سیدھی بات کریں کہ آپ جلسہ کے ذریعے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ جیسےقریب آتا ہے تو آپکو جلسہ، جلوس یاد آ جاتا ہے

اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

Shares: