لاہور جلسہ ،9 مئی کے 12 اشتہاری ملزمان گرفتار

m9 may

پی ٹی ائی کے کاہنہ جلسے سے 9 مئی کے 12 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں

ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،سیف سٹی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیاُگیا،گزشتہ روز پولیس کو نو مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا،صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں نو مئی کے اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے،جلسہ گاہ میں 9 مئی کے مطلوب اشتہاری ملزمان کی آمد پر پاپندی عائد کی گئی تھی ،پولیس نےابھی تک گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی تا ہم پولیس حکام کی کوشش ہے کہ دیگر اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے.

لاہور جلسہ،شرکاء کی سکیورٹی کےلیے12ہزار سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی پر مامور
لاہور پولیس نے کاہنہ جلسہ گاہ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ، چیکنگ جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، شرکاء کی سکیورٹی کےلیے12ہزار سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں ، 15ایس پیز، 63ڈی ایس پیز،165 ایس ایچ اوز/انسپکٹرز سمیت1002 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات ہیں،خواتین شرکاء کی چیکنگ کیلئے 324 لیڈیز اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں،ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں بھی جلسہ گاہ سے ملحقہ شہراؤں پر موثر گشت یقینی بنا رہی ہیں، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلسہ گاہ اور اطراف مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،موٹر سائیکل و گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے ایریا مختص کیا گیا ہے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، شہری امن و امان برقرار رکھنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں،

نومئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا”خاص” انتظام
9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے پولیس نے شکنجہ تیار کر لیا،کاہنہ میں تحریک انصاف کے جلسے سےاشتہاریوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک پولیس کو مل گیا ،تحریک انصاف کے جلسے کے اطراف میں فیس ڈیٹیکشن کیمرے نصب کر دئے گئے ،جلسے میں آنے والوں کی شناخت سے اشتہاریوں کی گرفتاری کی جائے گی ،سیف سٹی اتھارٹی کے دفتر میں فیس ڈیٹیکیٹ کرنے والی ٹیمیں تعینات ہیں ،جو اشتہاری یہاں موجود ہوا اسے فوری گرفتار کیا جائے گا ، جو ضمانت پر ہیں اگر انہوں نے کوئی شرانگیزی دوبارہ کی تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ،9 مئی کی کیسز کی انویسٹی گیشن ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ،

جلسہ تووڑ گیا، پہلے علی امین گنڈا پور معافی مانگے گا؟

حماد اظہر جلسہ گاہ پہنچ گئے، حکومت پر کڑی تنقید

جلسہ میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو دکھایا آئینہ

پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف

پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی

لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

Comments are closed.