190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی گئی
سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، عمران خان، بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی،ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا،پرویز خٹک نے اپنے بیان میں تصحیح کے لیے درخواست دی ،پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپنی گواہی میں تصحیح کرنا چاہتا ہوں، کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا،مجھ سمیت ممبران کے انکار کے باوجود اضافی ایجنڈا منظور کیا گیا،عدالت نے کہا کہ آپ درخواست دائر کردیں، اس معاملے کو دیکھ لیں گے،کیس پر مزید سماعت 26 جولائی کو ہوگی
میں جہاں رہتا ہوں اسکے ساتھ ڈیتھ سل ہیں اور وہاں دہشت گرد وں کو رکھا گیا ہے، عمران خان
اس موقع پر عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ہم بھوک ہڑتال کرنے جا رہے ہیں جلد اعلان کروں گا،جی ایچ کیو کے باہر اپنی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پر امن طور پر احتجاج کی کال دی تھی پرامن احتجاج کو انہوں نے بغاوت بنا دیا ،ڈاکٹر یاسیمن راشد نے کارکنان کو جناح ہاوَس میں داخل ہونے سے روکا،ہمارے 16 لوگوں کو شہید کیا گیا، 3 لوگوں کی ٹانگیں کاٹی گئیں اور ایک کو معذور کیا گیا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو اُٹھایا گیا اور ان کو سزا دی گئی، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چھپائی گئی، میرے خلاف تمام کیسسز ختم ہو رہے،اب ان کا پلان ہے میرے 9مئی کے مقدمات ملٹری کورٹ لے جائیں،باجوڑ میں سارا ووٹ پی ٹی آئی کا ھے لیکن ضمنی انتخابات میں اے این پی کا امیدوار جیت گیا ۔ہمارےُاداروں کو اپنی پالیسیز پر نظر ثانی کرنا ہوں گی ۔عطا تارڑ میں اگر اخلاقی جرت ہے تو وہ جگہ دکھائے جہاں زرداری اور نواز شریف کو رکھا گیا تھا ۔بڑے کمرے ،ائیر کنڈیشنر لگا ھوا ،اٹیچ باتھ روم ،آپکی آنکھیں کھل جائیں،عطا تارڑ جھوٹ بول رہا ہے، ۔اگر میں کسی صدارتی کمرے میں رہ رہا ہوں تو آپ تمام صحافیوں کو لے جا کر وہ جگہ دیکھا دے ۔یہاں سے صرف 3 منٹ دوری پر ہے،میں جہاں رہتا ہوں اسکے ساتھ ڈیتھ سل ہیں اور وہاں دہشت گرد وں کو رکھا گیا ہے،
ان کا خیال تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے تو پارٹی ٹوٹ جائے گی ،عمران خان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے بیان دیا کہ مجھے جیل میں رکھا جائے ،14 مارچ کو پولیس اور رینجرز نے میرے گھر پر دھاوا بولا ،،جب مجھے گولیاں ماری گئیں تب کسی نے جلاو گھیراو نہیں کیا ،میں نے کبھی اپنی جماعت کو جلاو گھیراو کے لیے نہیں اکسایا،ان کا خیال تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے تو پارٹی ٹوٹ جائے گی ،پرویز خٹک نے ہمارے لوگوں کو بتایا کہ عمران خان جلد گرفتار ہو جائے گا،نواز شریف مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے، ان کی تصاویر پوری دنیا نے دیکھی جب ان کی جائیدادیں سامنے آئیں،آئی پی پیز کے ساتھ ان کی حکومت نے مہنگے معاہدے کیئے ،ان معاہدوں کی وجہ سے کیپیسٹی چارجز میں اضافہ ہوا ،،آئی پی پیز 30 فیصد کم ریٹ پر پوری دنیا میں لگے ،2018 میں سب سے بڑا خسارہ ساڑھے 19 ارب ڈالر تھا
توشہ خانہ کا نیا ریفرنس،عمران ،بشریٰ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
علاوہ ازیں نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی، عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کا مزید 7 روز جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا.تفتیشی حکام نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تا ہم عدالت نے سات روز کا ریمانڈ دیا،عدالت نے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا
عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری
9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد
عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان
اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا