وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہے۔ جو لوگ بھی اس میں شامل ہیں، ان کا قانونی احتساب ہوگا-
رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مداخلت کے تانے بانے اگر 9 مئی کے واقعات سے ملتے ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، اگر یہ ثابت ہوا تو پھر فیض حمید سمیت جو بھی ذمہ دار ہوگا، اسے قانون کے مطابق جواب دہ ہونا پڑے گا،9 مئی کے واقعات میں ملوث جماعت کے خلاف کارروائی کے امکانات بہت واضح ہیں، وہ جماعت جس پر 9 مئی کا الزام ہے، اس کے بارے میں بھی قانون حرکت میں آ سکتا ہے۔
انہوں نے چیف آف ڈیفینس فورسز کی جانب سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انصاف کا تقاضا پورا کیا ہے اور وہ تحسین کے مستحق ہیں،پریس ریلیز میں جس ’’سیاسی انتشار‘‘ کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ براہِ راست 9 مئی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ 9 مئی میں ملوث تمام افراد کا ٹرائل ہو سکتا ہےجو لوگ بھی اس میں شامل ہیں، ان کا قانونی احتساب ہوگااگر شواہد ثابت ہو جائیں تو بانی پی ٹی آئی کو بھی سزا ہوسکتی ہے۔







