آج نو مئی سے زیادہ سیاہ دن ہے، لطیف کھوسہ

بھاری جرمانے کئے جائیں توہین عدالت میں نااہل کریں
0
52
latif khosa

سپریم کورٹ کے باہر وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گفتگو کا آغاز خواجہ آصف کے الفاظ سے کرتا ہوں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،حکومت کا آج کا اقدام شرم ناک ہے،

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور نے پہلے ہی سوال کیا تھا کہ اگر کسی کو تو بتا دیں ، ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ پٹیشن کا فیصلہ کیا جائے، پہلے ہی وفاقی حکومت نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ نہیں مانیں گے، اٹارنی جنرل نے کہا مجھے ہدایت دی ہے کہ جسٹس منصور والے بینچ میں نہ بیٹھیں، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نےآج تک بہت تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اج بہت حیرانی ہوئی ،سب نے کہا کہ ہمیں جسٹس منصور علی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ، یہ نو مئی سے زیادہ سیاہ دن ہے حکومت نے اعلان کر دیا کہ ہم آئیں و قانون کو نہیں مانتے،یہ صرف تاخیری حربے ہیں انہیں اپنی شکست نظر آ رہی ہے، وکلا اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ لوگ عدالتوں کو فیصلہ نہیں کرنے دیتے،چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ڈنڈا نہیں مورل اتھارٹی ہے ،

اعتزاز احسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب حکومت کروا رہی ہے، اگر چیف جسٹس کہیں کہ فلاں تاریخ کو انتخابات ہیں تو یہ لوگ نہیں مانیں گے، ان لوگوں نے سپریم کورٹ کے باہر جلسے میں مولانا اور مریم نے توہین عدالت کی ہے،عدالت کو چاہیے کہ انہیں توہین عدالت کے نوٹس دیں وکلاء اس فیصلے پر پہرا دیں گے،ان کو بھاری جرمانے کئے جائیں توہین عدالت میں نااہل کریں،

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اعتزاز احسن نے درخواست دائر کی
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اعتزاز احسن نے درخواست دائر کی ، دائر درخواست میں سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی،اعتزاز احسن کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کور کمانڈر فیصلہ پر رپڑ اسٹمپ کا کردار ادا کیا۔سویلین کا ٹرائل آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 اور 59 آئین سے متصادم ہیں آرمی ایکٹ قانون کے سیکشن 2 اور 59 کو کالعدم قرار دیا جائے آرمی ایکٹ کا سیکشن 94 اور 1970 کے رولز غیر مساوی ہے۔سیکشن 94 اور رولز کا بھی غیرآئینی قرار دیا جائے انسداد دہشت گرد عدالتوں کے ملزمان کو عسکری حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عسکری حکام کے حراست میں دئیے سویلین کی رہائی کا حکم دیا جائے ،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثناءاللہ، عمران خان، پانچوں آئی جیز، تمام چیف سیکرٹریز، وزارت قانون، داخلہ، دفاع، کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے

 کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہواکہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے

Leave a reply