سانحہ9مئی پر جناح ہاؤس میں شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ،شہدا کے لواحقین کو گلے لگایا اور شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9مئی کو جب ریاست پر حملہ ہوا وہ دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔جناح ہاؤس کو جس طرح راکھ کا ڈھیر بنایا گیایہ کوئی محب وطن نہیں کر سکتا۔کسی سیاسی جماعت کے اس طرح حملہ کرنے کی پاکستان میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 9مئی کو شہدا کی یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کو سخت سے سخت سزائیں ملنی چاہئیں۔9مئی کی باقاعدہ منظم طریقے سے منصوبہ بندی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مخالفین چاہتے ہیں کہ ہم سے بات چیت کی جائے، وہ سیاسی جماعت نہیں شرپسند ہیں ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے،شہدا کی یادگاروں پرحملہ کرنےوالےسخت سےسخت سزا کےمستحق ہیں، گھناؤنا جرم کرنےوالوں کوچھوڑنےوالی بات نامناسب ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلاؤگھیراؤکرنےوالوں کوسب نےدیکھا، اس حملے کےلیےان لوگوں کودہشت گردوں سےتربیت دلوائی گئی، آج شہدا کی فیملی سےملاقات ہوئی، شہدا کےورثا سےملاقات کےبعد میری آنکھوں میں آنسوآگئے، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی قوم کےدلوں پرحملہ تھا۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ تعجب ہوتا ہے پی ٹی آئی والے کس ڈھٹائی سے 9مئی کے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ 9مئی کے کرداروں کو سزا کیوں نہیں ملتی۔ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے،ان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ 9مئی کو حملہ کرنیوالوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ انہیں اس پر کبھی ندامت محسوس نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی والوں نے جو بویا تھا آج وہ ہی کاٹ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ شہدا کے ورثا اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
Shares: