نو محرم ، جلوس اورمجالس، سیکیورٹی سخت، ڈبل سواری پر پابندی

علماء کرام، امن کمیٹی اور میڈیا ممبران سے ملاقات کی
jaloos

حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے غم میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے

آج نو محرم الحرام کے روز لاہور، کراچی، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہوں گے کربلا میں تین روز تک بھوک اورپیاس کا سامنا کرنے والے اہل بیت کی یاد میں گلی محلوں میں پانی اورشربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے

لاہور۔ پانڈو اسٹریٹ سے زیارت برآمد ہو گئی .نو محرم کی مناسبت سے پاؤنڈ آسٹریٹ سے زیارت برآمد ہوئی، روٹ پر پانی ،شربت کی سبیلیں اور وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا زیارت کے جلوس میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں جلوس کے راستے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

کمشنر لاہور کا پانڈو سٹریٹ 9 محرم جلوس روٹ کا دورہ
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا پانڈو سٹریٹ 9 محرمجلوس روٹ کا دورہ ،اسلام پورہ پہنچ گئے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے کمشنر لاہور نے تمام محکموں کے افسران کے ہمراہ انتظامات کو چیک کیا، کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پانڈو سٹریٹ محرم جلوس روٹ مکمل طور پر کلئر ہے منتظمین نے اظہار اطمینان کیا ہے۔ تمام میونسپل محکمے ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔ تمام محکموں کے فوکل پرسنز جلوس روٹ پر موجود ہیں۔منتظمین سے رابطے میں ہیں۔ کمشنر لاہور نے سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے چارسطحی سکیورٹی کو بھی چیک کیا کمشنر لاہور نے پانڈو سٹریٹ جلوس کے روٹ کے داخلی و اختتامی روٹ کا دورہ کیا

کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد
کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوا ہے جلوس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس منعقد کی گئی مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا، نو محرم کے جلوس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،نشتر پارک، نمائش چورنگی کے اطراف موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہے، شہر قائد میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی ایم اے جناح روڈ کے اطراف تعینات کی گئی ہے

نو محرم الحرام کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت
کراچی نو محرم الحرام کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں،سیکیورٹی ڈویژن کے مجموعی طورپر 1000سے زائد اہلکاراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،331 ایس ایس یوکمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوز بھی ماتمی جلوسوں، مجالس، حساس مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات ہیں،ماہر نشانہ بازوں کو بھی مرکزی جلوس سے متصل بلندوبالا عمارتوں پر تعینات کیا گیا ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں جلوس کی مانیٹرنگ جاری ہے
جدید کیمروں سے لیس اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر تعینات ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع مددگار-15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی 9 محرم کے مرکزی جلوس میں شرکت
وزیراعلیٰ سندھ سیون ڈے اسپتال کے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،وزیراعلیٰ سندھ نے جلوس میں شرکت کے بعد راستوں میں سبیلوں کا بھی معائنہ کیا وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے 9 اور 10 محرم کے جلوس کے روٹ کے حوالے سے معلومات لی، آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ جلوس کے روٹس سے متعلق تمام شرکاء کو آگاہ کیا گیا ہے،جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 4698 پولیس اہلکارتعینات ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،

1 لاکھ سے زائد پولیس اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان راولپنڈی پہنچ گئے، لیاقت باغ، کرنل مقبول امام بارگاہ سمیت مختلف امام بارگاہوں اور عزاداری روٹ کا دورہ کیا،آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے 09 ویں محرم کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ محرم الحرام میں تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں،پورے پنجاب میں 1 لاکھ سے زائد پولیس اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

ٰٖٖفیصل آباد: 9 محرم الحرام پر ضلع بھر میں لئے 138 مجالس اور 92 جلوس نکالے جائیں گے سکیورٹی کے لیے 2854سے زائد افسران و اہلکاران فرائض سرانجام دیں گے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی سی آفس اور پولیس لائن میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں

لاہور میں 9 اور 10 محرم کے روز دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ،انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں ڈبل سوار پر مکمل پابندی ہوگی محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا حکم نامہ موصول ہوچکا ہے ، دو روز کے دوران محکمہ داخلہ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا اور شہر کے کسی بھی علاقے میں ڈبل سواری کی اجازت نہیں دی جائیگی ڈبل سواری کرنیوالوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی

ہری پور پولیس کی جانب سے 8 محرم الحرام سرائے صالح کے جلوس کےلئے ۔سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے جلوس کے روٹس اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ علماء کرام، امن کمیٹی اور میڈیا ممبران سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا صوبہ بھر میں محرم الحرام کے اسکاﺅٹس تنظیموں کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوا.گورنر سندھ نے جلوسوں کی رہنمائی کا فریضہ احسن طریقہ سے انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ جلوس کے نظم و ضبط برقرار رکھنے میں اسکاﺅٹس کا اہم کردار ہے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران اسکاﺅٹس ،جلوس منتظمین اور انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں, مجالس اور جلوس کے پُرامن آغاز اور اختتام کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،

پشاور ،ایام عاشورہ (نویں اور دسویں محرم الحرام) کے ماتمی جلوسوں کیلئے خصوصی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام میں افغان مہاجرین کی شہر اور اردگرد نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے موٹرسائیکل ڈبل سواری ، بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل چلانے ، اسلحہ نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سختی سے عمل کیا جا رہا ہے امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں کی آمد اور اختتام پر پولیس کی بھاری نفری فرائض سر انجام دے رہے ہیں محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت نگرانی کر رہے ہیں ماتمی جلوسوں کی پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے روٹس ، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے سویپنگ کی جا رہی ہے،جلوس ، مجالس کو تھری لیر سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہیں،

نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے 9 اور 10 محرم الحرام کے لیے نگران وزراء کو مختلف ڈویژن کی نگرانی کا حکم دے دیا نگران صوبائی وزیر عامر میر قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ اضلاع کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم لاہور ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر سید اظفر علی ناصر ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد سرگودھا ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر بلال افضل فیصل آباد ڈویژن کو دیکھیں گے نگران صوبائی وزیر منصور قادر گوجرانوالہ ڈویژن کو دیکھیں گے.

Comments are closed.