مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ: ڈاکٹر رانا افتخار کی قیادت میں بڑا طبی معرکہ، عوام کا ستارہ امتیاز کا مطالبہ

ننکانہ صاحب,باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ...

پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری،امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت

ویٹیکن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس...

پاکستانی زراعت تباہ کرنے کے بھارتی منصوبے کبھی پورے نہیں ہوں گے،خالد مسعود سندھو

مرکزی مسلم لیگ کا متعدد شہروں میں احتجاج،لاہور میں...

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن پاکستان میں...

چئیرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مئی، توشہ خانہ جعلسازی اوراقدام قتل سے متعلق 9 کیسزمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

باغی ٹی وی : چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں ڈویژنل بنچ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کرعدالت سے غیر حاضر نہیں ہوئے ضمانت منسوخی کے باوجود ریاست نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات میں گرفتار نہیں کیا،ٹرائل کورٹ یہ نقطہ دیکھتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے، ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا حاضری سے استثنیٰ بھی بحال کیا جاتا ہے۔

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست نمٹادی

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست نمٹادی، اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اےکی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخوست نمٹادی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ سائفرکیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 9 اکتوبرکو اوپن کورٹ میں ہوگی وکلاجن معلومات یا دستاویزات کے حساس ہونےکی نشاندہی کریں گے اس پردلائل ان کیمراسنے جائیں گے۔

مستونگ دھماکہ:سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا