9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم ذیشان علی کو گرفتار کر لیا۔

باغی ٹی وی :ملزم نے ایک ہفتہ قبل 9 سالہ بچی کو پلاٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا تھا واقعے کی اطلاع پر سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوار کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں-

زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

پولیس نے ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے 50 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اورہیومن انٹیلی جینس سےمدد لی، پولیس ٹیمیں سینیئر افسران کی زیر نگرانی 24/7 ملزم کی تلاش میں مصروف رہیں اور دن رات محنت سے ٹریس کیا۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں سے زیادتی پر زیرو ٹالیرنس ہے، ایسے درندہ صفت ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

واردات کر کے پیسے منشیات میں اڑانے والا ملزم گرفتار

ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

قبل ازیں اسلام آباد تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچےکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا تھا ، قتل کرنے کے بعد بچےکی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا تھا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچےکی عمر تقریباً 15 سال معلوم ہوتی ہے، بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

Comments are closed.