جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل کی زیادتی کی مبینہ کوشش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اسکول پرنسپل نے چوتھی جماعت کی 9 سالہ طالبہ کو دفتر میں بلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔میٍڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دین پناہ جینڈر کرائمز سرکل کی انچارج سب انسپکٹر سعیدہ خالق نے بتایا کہ طالبہ کی والدہ کی درخواست پر اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (iii) کم عمر یا ذہنی، جسمانی معذوری کا شکار فرد کے ساتھ زیادتی اور دفعہ 511 (جرم کی کوشش پر سزا) کے تحت درج کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ، پنجاب پولیس نے فیصل آباد کے علاقے چک 437 جی بی، سمندری میں 16 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔دوسری جانب غیر سرکاری تنظیم ’ساحل‘ کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ملک بھر سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل 1630 واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 862 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، 668 اغوا، 82 بچوں کے لاپتا ہونے اور 18 کم عمری کی شادیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ جنسی زیادتی کے بعد فحش مواد بنانے کے 48 کیسز بھی ریکارڈ کیے گئے۔
عبادت کے لیے جانے والوں پر روسی میزائل حملہ،32 افراد جاں بحق
ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی اگلے ہفتے سے شروع
پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین زندگی کے دشمن ہیں، مصطفی کمال
اسرائیلی محاصرہ، غزہ کے 60 ہزار بچے فاقہ کشی کا شکار، یو این کا تشویش کا اظہار