90 لیٹر شراب برآمد
قصور
چونیاں سے 90 لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے ڈی ایس پی شمس الحق درانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں قاسم جاوید نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ شراب کشید و فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 90 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی
ملزمان کے خلاف تھانہ صدر چونیاں میں مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے
ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی نے ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں قاسم جاوید اور انکی ٹیم کو شاباش بھی دی.