90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو قانون کسی کی حفاظت نہیں کرپائےگا،عمران خان

0
46
پی ٹی آئی چیئرمین

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین و قانون کی خاطر عوام اور وکلاء کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے ویڈیو نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کہہ رہی ہےکہ وہ سب سے بڑی عدالت کا فیصلہ نہیں مانےگی،جب یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے تو اس کا کیا مطلب ہوگا؟ جو فیصلہ حق میں آئے انہیں مانیں جو حق میں نہ آئے اس کو نہیں مانیں گے؟، پی ڈٖی ایم کو خدشہ ہے کہ الیکشن ہار جائیں گے اس لیے فیصلہ نہیں مان رہی۔


چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام ہی آئین پر عمل درآمد کرانا ہے، الیکشن کرالیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کس کو چاہتےہیں؟ ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکا ہے اگر عوام آئین کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو یہ ملک رہنے کے قابل نہیں رہےگا، اس طرح کے طاقتور مفرور لوگ اوپر بیٹھ کر فیصلے کریں گے،عوام کو آئین کےلیے باہرنکلنا پڑے گا،یہ حقیقی آزادی کا جہاد ہے۔


عمران خان نے عوام سے درخواست کی کہ آپ سڑکوں پر باہر نکلنے کیلئے تیار ہوں اپنے آئین اور قانون کی حفاظت کیلئے ہم سب کو تیار ہونا چاہیئے ہم سب کو وڑکوں پر نکلنا چاہیئے خاص طور پر وکلا کو کیونکہ وکلا کے اوپر سب سے زیادہ ذمہ داری ہے آپوہ لیگل کمیونٹی ہیں جو جانتی ہے کہ آئین اور قانون کیا ہے آپ کو پتہ ہے کہ یہ کوششیں کیا ہو رہی ہیں یہ 90 دن سے باہر نکل کر کس طرف جا رہے ہیں میں آپ سب کو آج کہتا ہوں کہ یہ حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لئے اصل جہاد ہے آزادی آتی ہے انصاف سے اور انصاف آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے پاکستان میں کوئی بنیادی حقوق نہیں ہیں ہمارے 3100 ورکرز پکڑے ہیں یہ کسی بھی جمہوری ملک میں نہیں ہو سکتا کہ آپ پکڑ کر ان کو اغوا کر کے جیلوں میں ڈال دیں کیونکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ایک دفعہ یہ اس طرف نکل گئے تو یہاں مجھے افسوس ی0ہ ہے کہ وہ پاکستان کے اندر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا قانون کسی کی بھی حفاظت نہیں کرے گا-


انہوں نے مزید کہا کہ ان کو اندازہ نہیں نوے دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک کس طرف جائےگا؟ میرا سوال ہےکیااکتوبرمیں ملک کےحالات ٹھیک ہوجائیں گے؟اس وقت فنڈز کی کمی ہے تو اکتوبر میں بھی فنڈز کی کمی ہوگی، یاد رکھیں انصاف نہیں ہوگا ملک میں جنگل کا قانون ہوجائےگا۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کی گذشتہ روز کی جانے والے نیوز کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا مفرور برملا کہ رہا ہے کہ وہ تین ججز کا فیصلہ نہیں مانیں گے، میں قوم کے سامنے سوال رکھتا ہوں کہ نواز شریف کون ہوتے ہیں فیصلہ ماننے اور نہ ماننے والے،اسی نوازشریف کو عدالت نے بھی ‘سسلین مافیا’ کہا، جان لیں کہ نوازشریف کا مفاد پاکستان نہیں بلکہ ان کا پیسہ ہے۔

Leave a reply