90 سالہ شخص نے نجی طیارے میں 25 سالہ لڑکی سے شادی کر لی ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
انسٹاگرام پر ایک معروف فوٹوگرافر نے شادی کی یہ انوکھی ویڈیو شیئر کی ہےجس کے مطابق یہ شادی زمین پر نہیں بلکہ فضا میں ہوئی، نجی طیارے کے اندر سجی ہوئی تقریب میں اصلی پھولوں کی دلکش سجاوٹ کی گئی تھی اس شادی میں دلہا کی عمر 90 سال جبکہ دلہن صرف 25 سال بتائی گئی ہے۔
فوٹوگرافر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے بہت سی شادیاں کور کی ہیں، مگر ایسی شادی کبھی نہیں دیکھی،محبت کی کہانیاں ہمیشہ ایک جیسی نہیں ہوتیں اور یہی ان کی انفرادیت انہیں ناقابلِ فراموش بنا دیتی ہے۔
صدر آصف ٔزرداری کی نجف میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے روضۂ مبارک پر حاضری
سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کیا، کچھ نے مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے کئی صارفین نے اس شادی کو ذاتی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ محبت اور رشتے کسی ایک سانچے میں نہیں ڈھلتے، ان کے نزدیک یہ شادی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ زندگی کے غیر روایتی لمحے ہی سب سے زیادہ گفتگو کا موضوع بنتے ہیں۔








