معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔تقریب میں علما کرام اور مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مولانا شیرانی کو شادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔مولانا محمد خان شیرانی نے اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے کیونکہ پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ مولانا شیرانی ماضی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور مذہبی و سیاسی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں.
پاک افغان کشیدگی: طورخم اور چمن بارڈر 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف دھمکی آمیز مواد ، ٹی ایل پی رہنما گلگت سے گرفتار
مشرقِ وسطیٰ کے ممالک غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں،ٹرمپ











