وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہو چکے ہیں۔
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج آپریشن 2025 کامیابی سے جاری ہے ، ترجمان نے بتایا کہ چند اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائے گا، وزارت کا حج انفارمیشن سیل ایسے عازمین کی معاونت کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔
دوسری جانب ترجمان مذہبی امور نے کہاکہ ویزہ یا نجی وجوہات کے باعث رہ جانے والے عازمین کو اگلی پروازوں میں بھیجا جا رہا ہے، وزارت کے حاجی کیمپ ہفتے کے ساتوں دن عازمین حج کی سہولت کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
سنسرشپ اور بدترین کریک ڈاؤن ، بھارت صحافتی آزادی میں151 ویں نمبر پر چلا گیا
حماس کی سرنگ میں بم دھماکہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
مودی سن، غلطی کی تو بھارت میں ہر طرف تباہی ہو گی،پاکستانی کسانوں کا اعلان
لائن آف کنٹرول پر بھارتی بِلا اشتعال فائرنگ، پاکستان فوج کا منہ توڑ جواب
او آئی سی کی بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی مذمت