غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 98 فلسطینی شہید اور 404 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 426 فلسطینی شہید اور 48 ہزار 619 زخمی ہوچکے ہیں۔وزارت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے مجموعی طور پر اسرائیلی حملوں میں 63 ہزار 557 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 60 ہزار 660 زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غذائی قلت کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ اب تک غذائی قلت سے 127 بچوں سمیت 348 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید اور 239 زخمی ہوئے۔ اس طرح امداد کے منتظر افراد پر حملوں میں شہیدوں کی تعداد 2 ہزار 294 اور زخمیوں کی تعداد 16 ہزار 839 تک جا پہنچی ہے۔
اہم عہدوں پر کرپشن کی کہانی،وزیراعظم آفس کا عہدہ اور اختیارات کا ناجائز استعمال
آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ملاقات،شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے