شجاع آباد کےعلاقےسکندرآباد میں اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا شکارہوگئی۔

باغی ٹی وی : ایف آئی آر کے متن کے مطابق طاہر نامی اوباش شخص اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ کو ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالالڑکی کے شور شرابے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا جہاں پر ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہو گئی ہےملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا گیا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی ماریے جا رہے ہیں

دوسری جانب سوات میں منگلور کےعلاقہ بنجوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا،پولیس نے قتل کے الزام میں دو بھائیوں، شوہر اور دیورکو گرفتار کرلیا پولیس نے خاتون کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

اس سے قبل رواں برس فروری میں سوات میں کبل کے علاقہ دیولئی میں ایک گھر سے 4 لاشیں ملی تھیں پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ اہلیہ اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ایس پی فیضان حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیرت کے نام پر اہلیہ اور بیٹیوں کو قتل کیا تھا جبکہ واقعے کی اطلاع سالے کو فون پر دی، گھر سے جن افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ان میں خاتون، اس کی 19سالہ بیٹی سائلہ، 13سالہ ثانیہ اور اسما شامل تھیں۔

Shares: