محکمہ موسمیات نے مون سون کے 9ویں اسپیل کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
میٹ آفس کے مطابق 7 سے 10 ستمبر کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ڈائریکٹر نیشنل فارکاسٹنگ سینٹر اسلام آباد عرفان ورک کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 7 سے 10 ستمبر تک موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کی شام کو مون سون ہوائیں پنجاب اور سندھ میں داخل ہوں گی۔ 6 سے 8 ستمبر تک کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، 7 سے 9 ستمبر کے دوران بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔اسی دوران سندھ میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ 7 سے 8 ستمبر تک کشمیر، مری، گلیات اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات ہیں۔
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کل، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی
سندھ میں آٹے کا بدترین بحران، عوام روٹی کے ایک نوالے کو ترس گئے