صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے عوام کو خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و تجارت میاں اسلم اقبال نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال بنانے کی ہدایت کر دی، میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میکنزم کو بہتر بنایا گیا ہے،حکومت عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگائے گی ،منافع خوروں کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائے گی،
عمران خان کا بیانیہ درست ثابت، نواز،زرداری لٹیرے نکلے،میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ دکانداراب اشیائے خورونوش کی قیمتیں آویزاں کریں گے،تمام دکاندار اپنی دکانوں پر چیزوں کی قیمتیں لکھیں گے، اب غریب عوام کا استحصال ہونے نہیں دیں گے،ہم کوئی شعبدہ بازی نہیں کریں گے.
شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے امن اورعوام کے چہرے پر رونق ہے، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال کا مزید کہا تھا کہ ہم نے پنجاب بھر کے تقریباً 2 لاکھ ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کی سہولت کے لیے "اوزان فیس” ختم کرنے کا فیصلہ کیا یے. یہ فیس انہیں بیجا طور پر ہراساں کرنے کا ہتھکنڈا تھا ،اس کے ساتھ ہی ہم نے سکیلز اورکنڈوں کی انسپکشن تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں تاکہ خریدار کو پورا وزن ملے .
ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، میاں اسلم اقبال