دس برس پہلے کراچی میں یہ کام ہوتا تھا اب نہیں ہو رہا…سعید غنی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کے 3اضلاع میں کچرا زیادہ تھا ،حکومت ڈی ایم سیز کی ہر طرح سے معاونت کررہی ہے،سندھ حکومت نے ڈی ایم سیز چیئرمین کے تحفظات سنے، حکومت نے کچرا اٹھانے کے لیے مشینری دینے کا فیصلہ کیا ،کراچی کی شاہراہوں پر بلڈرز ملبہ پھینک دیتے ہیں، کراچی میں شاہراہیں صاف کرنےکے لیے اقدامات شروع کیے ہیں،

مولانا کو کون کون "استعمال” کر رہا ہے، زرتاج گل نے کیا انکشاف

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی بڑا شہر ہونے کے باعث مختلف مسائل سے دوچار ہے،کراچی کے مسائل کےحل کے لیے مینڈیٹ ڈی ایم سیزاورکے ایم سی کے پاس ہے ،4 سال میں جوسڑکیں بنائی گئی ہیں بارشوں سے بہت کم متاثر ہوئیں، کراچی میں زبان کی بنیاد پر10سال پہلے قتل اورغارت گری تھی آج نہیں ہے،

کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے مزید کہا کہ ہر سال کراچی میں آبادی بڑھنے کے باعث مسائل میں اضافہ ہوتا ہے،اسٹریٹ کرائمز میں موبائل فونزچھیننےکےواقعات میں اضافہ ہواہے،تسلیم کرتے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی واردات میں اضافہ ہوا ہے،

چیئرمین نیب کی ویڈیو کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ سعید غنی نے اٹھایا سوال

Shares: