جہانگیر ترین نے پشاور میں ڈیرے ڈال لئے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ہمراہ ایسا کیاکر دیا کہ مولانا فضل الرحمان پریشان ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سارے اکٹھے ہو جائیں تو بھی عمران خان عوام کی حمایت سے ان کا مقابلہ کریں گے ہمارے پاس ابھی چار سال موجود ہیں اور اوپر کی سطح پرمعیشت میں استحکام آ گیا ہے ،عمران خان کے خلاف تمام طاقتیں اکٹھے ہونے کی کوشش کر رہی ہیں،یہ عمران خان ہیں جنہوں نے اسٹیٹس کو کو توڑا ہے،

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جہانگیر ترین کی مرضی سے ہورہا ہے، اسمبلی میں قرارداد

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ بڑی بڑی جماعت کے لیڈر صرف پیسا بنانے کیلیے سیاست میں آتے تھے،ماضی کی حکومتوں نے دس سال تک ملک میں لوٹ مار کی ہے،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مرغبانی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عام آدمی ترقی کرے،وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے خیبرپختونخوا اورپنجاب کوفنڈز دیے ہیں،

کرپشن کیسز،گرفتار اراکین اسمبلی کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

جہانگیر ترین کی وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی محمود خان سے بھی ملاقات ہوئی،ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی .

ایسا کیا ہوا کہ جہانگیر ترین اچانک شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچ گئے

Shares: