قصور
الہ آباد میں ویٹرنری ڈاکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے بیمارجانوروں کا گوشت لاہور سمیت دیگر شہروں میں سپلائی کیا جانے لگا مقامی علاقے میں بھی مردہ گوشت فروخت کئے جانے کاانکشاف
ساڑھے تین من گوشت موقع پر بر آمد مقامی تھانے میں مقدمہ درج مزید کارروائی جاری
تفصیلات کےمطابق مخبر خاص کی اطلاع پر مقامی پولیس نے ویٹرنری ڈاکٹر زاہدکے ہمراہ سکنہ ڈھٹے کے رہائشی قصاب مظفر کے گھر سے بیمار جانورکا ساڑھے تین من گوشت بر آمد کر کے ملزم مظفر کیخلاف پنجاب اینیمل سلاٹر ایکٹ 2016کے تحت مقدمہ نمبری 380/19 درج کر لیا ہے مردہ جانوروں کا گوشت عرصہ سے بیشتر علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا مگر محکمہ لائیو سٹاک اور مقامی نتظامیہ مبینہ طور پر چشم پوشی کا مظاہرہ کرت رہے ہیں جس کی وجہ سے اس مکرہ دھندے کو چار چاند لگے ہوئے تھے

مضر صحت گوشت برآمد
Shares: