قصور
حبیب آباد چونیاں روڈ پر وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا
گزشتہ رات ڈاکوؤں نے معتدد افراد کو لوٹ لیا اور فائرنگ بھی کرتے رہے
ڈاکوؤں کے تشدد سے کاشف نامی نوجوان شدید زخمی
زخمی نوجوان کو پتوکی ہسپتال لیجایا گیا جہاں حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور ریفر کردیا گیاہے
گزشتہ روز بھی اسی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا
پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے