سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے میں چوری کرنے والی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ وزارت خارجہ کیسے پہنچ گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی جس کا سوشل میڈیا پر چرچا جاری ہے، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

 

مبشرلقمان کےخلاف حکومتی شخصیت نےحریم شاہ اورصندل خٹک کےذریعےسازشی کھیل کھیلا، بھرپور مذمت کرتے ہیں ، رانا عظمیم ، شہزاد حسین بٹ ود یگر

حریم شاہ کی وزارت خارجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تہلکہ مچا ہوا ہے، غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

ایک صارف نے لکھا کہ پی ٹی ائی کےوہ ورکرزجنہوں نے سالوں عمران خان کے لیےدن رات کام کیا،نعیم الحق اورعون چوہدری انہیں گیٹ سے واپس لوٹا دیتےہیں لیکن کبھی وزیراعظم سے نہیں ملنے دیتے ہیں جبکہ حریم شاہ جیسیوں کو وزیراعظم کی کُرسی پرلاکر بٹھاتے ہیں.

ایک اور صارف نے لکھا کہ حریم شاہ کا اندر داخل ہو جانا مسئلہ نہیں مسئلہ یہ ہےکہ اجازت کس نے دی ہےکیونکہ اس سے خان صاحب کی سیکورٹی بھی خطرےمیں ہوسکتی ہے .اور دوسرا اس جگہ اور ساتھ میں بابائے قوم کی تصویر کے نیچے ڈانس گانے کے بجائے پاکستانی یوتھ کو کوئی پیغام رکارڈ کروانے کی اجازت دی جاتی نہ کہ ڈانس گانے کی.

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے کرسی پر بیٹھنے والے شخص کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال کر اس پر مقدمہ چلایا گیا حریم شاہ کی شاہ محمود قریشی کے آفس میں وزارت خارجہ کے کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک کے ویڈیو بنانا۔اب دیکھنا یہ ہے کے قانون سب کیلئے برابر ہیے یا قانون صرف غریب کیلئے بنایا گیا ہیے؟

https://twitter.com/AhmedZulfi15586/status/1186947462034051073

Shares: