کیا نواز شریف خود درخواست دائر کرنے کی حالت میں نہیں؟ عدالت
کیا نواز شریف خود درخواست دائر کرنے کی حالت میں نہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی درخواست پر سماعت کررہے ہیں ،نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کے بھائی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کی ہے،
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف خود درخواست دائر کرنے کی حالت میں نہیں؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ لازم نہیں کہ نواز شریف خود ہی درخواست دائر کریں، خواجہ حارث نے اعتراضات دور کرنے کے حق میں عدالتی مثالیں پیش کردیں
نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ درخواست کسی بھی قریبی رشتہ دار کی جانب سے دائر کی جا سکتی ہے،
شہباز شریف نے میڈیکل گراؤنڈز پر نواز شریف کی سزا معطلی کے لیےدرخواست دائر کر دی ،شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے،نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق علاج کرانے کی اجازت دی جائے،پاکستان یا بیرون ملک نواز شریف کو مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے،
نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال لاہورمیں تیسرا روز ہے،میڈیکل بورڈ تاحال نوازشریف کی بیماری کی تشخیص نہ کر سکا ،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کےمزید ٹیسٹ کی تجویز دی ہے ،
وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟
سابق وزیراعظم نوازشریف کو 9بجے ناشتہ کرا کر کھانے سے روک دیا ،سابق وزیراعظم نوازشریف دوپہر ایک بجے تک پانی بھی نہیں پی سکیں گے ،نوازشریف کوپیٹ اسکین ٹیسٹ کےلیے پی کے ایل آئی لے جانے کے امکانات ہیں،نوازشریف کی طبیعت کا جائزہ لے کر پی کے ایل آئی بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا.