نواز شریف کی رہائی کا پروانہ کب جاری ہو گا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے رہائی کا پروانہ آج جاری ہوگا،نواز شریف کے ضمانتی مچلکے آج جمع کروائے جائیں گے ،احتساب عدالت لاہور کےجج امیر محمد خان کو ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں  گے ،روبکار کی تصدیق کے بعد نواز شریف کی رہائی کا حکم جاری کیا جائے گا

نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی ، نواز شریف کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی گئی، ن لیگی رہنما عدالت میں موجود تھے، احاطہ عدالت کے باہر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے فیصلہ آنے کے بعد نعرے بازی شروع کر دی اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے ، نواز شریف کی ضمانت ایک کروڑ کے دو مچلکوں کے عوض منظور کی گئی

نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا،نوازشریف کا علاج جاری ہے،نوازشریف کے علاج کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا،

واضح رہے کہ نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، مرض کی آئی ٹی پی کے نام سے تشخیص ہو گئی، پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو گئے تھے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دیے گئے ہیں اور یہ کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے جہاں سے بھی ڈاکٹر بلوانا چاہیں جہاز حاضر ہے، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،

Shares: