مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں اسلام آباد پر کئی باریلغار ہوا تھا ،قاضی حسین احمد کے احتجاج میں جانی نقصان ہواتھا،2016میں خیبر پختونخوا والوں کو اسلام آباد نہ آنے دیا گیا،

فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان سے کیا مطالبہ کر دیا؟

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی میں حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ ہواتھا،فضل الرحمان کا مطالبہ پہلے ایک تھا،اب 6 ہوگئے،پہلی بار وزیراعظم نے قدم اٹھایا،وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ پر پالیسی بیان دیا، وزیراعظم نے کہا میں آزادی مارچ کی مخالفت نہیں کروں گا، آزادی مارچ پر عدالتوں کے2فیصلے ہیں،وزیراعظم کے بیان پر انتشار پھیلانے والوں کے منہ بند ہوگئے،

یونیورسٹیز کے طلبا کو اب کتنا وظیفہ ملے گا ؟فردوس عاشق اعوان نے کیا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان مارچ کریں لیکن عدالتوں کے فیصلے کا احترام کریں،تاریخ میں پہلی بار حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی،مذاکراتی کمیٹی وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں بنائی گئی،فضل الرحمان کی مارچ اپوزیشن کی مارچ میں تبدیل ہوگئی ،تین اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان نے پہلی با راحتجاج کی تاریخ دی مارچ کریں گے یا دھرنا دیں گے صرف مولانا کو ہی پتا تھا اتحادیوں کو نہیں .حکومت اور اپوزیشن کی بیان بازی سے سیاسی ماحول کشیدہ ہوا،وزیراعظم نے فیصلہ کیا میں سیاسی آدمی ہوں مولانا کو نہیں روکوں گا.

Comments are closed.