ن لیگ نے اچھا فیصلہ کیا………….سینیٹر فیصل جاوید نے ایسا کیوں کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اچھا فیصلہ کیا ہے،ملک بہت بڑے سانحہ سے گزرا ہے ،ہمیں اپنے مسائل سے نکل کر عوام کے لیےسوچنا چاہیے،اپوزیشن کے ساتھ تحریری معاہدے کی بہت اہمیت ہے،
سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرے ،اپوزیشن جماعتیں آئینی حدود میں رہ کر احتجاج کریں،امید ہے اپوزیشن معاہدے کی پاسداری کرے گی،فضل الرحمان کے احتجاج کی منطق سمجھ سے باہر ہے ،فضل الرحمان بھی نہیں جانتے یہ جلسہ ہے دھرنا یا تحریک؟
حکومت نے آزادی مارچ کو کیا کیا سہولیات دیں؟ اہم خبر
ٹرین سانحے کی وجہ سے آزادی مارچ کا جلسہ کل تک ملتوی کیا گیا، آزادی مارچ آج جلسہ گاہ پہنچے گا،جلسہ کل ہو گا .اپوزیشن نےآزادی مار چ کا جلسہ مشترکہ طور پرکل تک کیلیے ملتوی کیا،
مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے
آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کا جلسہ اسلام آباد میں کل ہوگا،جلسہ ملتوی کرنےکافیصلہ اپوزیشن نےمتفقہ طورپرکیا ،فضل الرحمان کل آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کریں گے،مسلم لیگ ن کےتمام قافلے آج اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے،آزادی مارچ کا جلسہ کل جمعہ کی نماز کے بعدہو گا