قصور
پتوکی کے علاقے تھانہ سراۓ مغل سوکڑ نہر ہلّہ پر ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
تفصیلات کے مطابق رات نامعلوم ڈاکوؤں نے ہلہ نہر کے قریب ارشد ولد طفیل کو روکا جس پر ارشد نے مزاحمت کی تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا
قتل ہونے والا شخص محمد ارشد ولد طفیل کے سوکڑ نہر ہلّہ کا رہائشی بتایا گیا ہے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل ہونے والا شخص مچھلی کا کاروبار کرتا تھا
پولیس تھانہ سرائے مغل نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی