اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی اس سے قبل ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تھیں،
اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی)معروف سفارتکار اور کثیرالجہتی سفارتکاری کے ماہر منیراکرم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنے ذمہ داریاں سنبھال لیں، منیر اکرم ایک روز قبل اسلام آباد سے نیویارک پہنچے ،
وزیراعظم نے ملیحہ لودھی کو ہٹا کر منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کر دیا
وہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مقرر ہوئے ہیں۔ منیر اکرم نے ماضی میں بھی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائی ہیں، وہ 2002 ءسے 2008ء تک بھی عالمی ادارے میں پاکستان کے مندوب رہے ہیں۔
ملیحہ لودھی کو ہٹانے کی بڑی وجہ سامنے آگئی
منیر اکرم نے 1967ء نے پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیارکی۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ برسلزاورٹوکیو سمیت کئی ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔