مزید دیکھیں

مقبول

شدید گرمی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی

شدید گرمی اور انٹر کے امتحانات کے باعث...

راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی اطلاعات

پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ...

مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان...

بھینس چوری کی قسم

قصور
5 دن قبل چوری ہونے والی بھینس کا سراغ لگ گیا
تفصیلات کے مطابق اوراڑہ نو تھانہ راجہ جھنگ سے صفی اللہ گجر ولد عارف گجر کی بھینس 29 تاریخ کو چور رات کی تاریکی میں چرا کر لے گئے تھے جس پر اہلیان دیہہ نے چوروں کا پیچھا شروع کیا مگر چور بھینس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد دن کو صفی اللہ نے ماہر کھوجی کی خدمات حاصل کیں جس کے کھوج لگانے پر بھینس کا سراغ تھانہ صوا آصل موضع پانڈوکی کے ساتھ حویلی میئووانولی میں طفر عرف طفری میئو کے گھر تک پہنچا جس پر صفی اللہ اور اہلیان دیہہ نے ظفر سے پوچھا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا مگر اس سے اگلے دن صفی اللہ گجر نے جاسوس کتوں کی مدد لی تو حیرت انگیز طور پر کتے بھی سراغ رسانی کرتے ہوئے ظفر عرف ظفری میئو کے گھر تک پہنچے جس پر ظفر نے کہا مجھ سے قسم لے لو مگر اس کے محلے سے اس کی قسم کسی نے نا دی جس پر ظفری نے کہا کہ میں یہاں نیا آباد ہوا ہوں لہذہ میری قسم میرے سابقہ گاؤں موضع نند کا تکیہ تھانہ شیخم سے لے لو اور 17 تاریخ تک وعدہ کر لیا مگر حیرت تب ہوئی کہ جب پتہ چلا کہ ظفری کو حویلی میئووانولی میں مقیم ہوئے کافی عرصہ گزر گیا ہے اور نند کا تکیہ سے اس کے نکلنے کی وجہ بھی یہی چوری چکاری ہی تھی

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں