وزیراعظم آج طلبا کو سنائیں گے بڑی خوشخبری

0
32

وزیراعظم عمران خان آج طلبا کو سنائیں گے بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج طلبا کیلیے تاریخی اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیم عام کرنے کیلیےمالی معاونت جاری رکھے گی، حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے ،پروگرام کے تحت سالانہ 50 ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی .

بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے احساس پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ اسکالرشپ اسکیم کی منظوری دی تھی ،120 یونی ورسٹیاں ایچ ای سی کی جانب سے اسکالرشپ پروگرام شروع کریں گی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسکالرشپ اسکیموں کو احساس پروگرام کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے،

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

وزیراعظم عمران خان کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی کامیاب جوان پروگرام کی توثیق کر دی ہے.  مشکل معاشی حالات کے باوجود "کامیاب جوان” پروگرام کیلیے حکومت نے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں. کابینہ سے خطیررقم کی منظوری نوجوانوں کی بڑی کامیابی ہے.  گزشتہ 8 ماہ کی انتھک محنت کے بعد جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے،10 لاکھ نوجوان براہ راست اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے .

وفاقی وزیر نورالحق قادری نے خیبر ایجنسی کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اقوام متحدہ بھی ‘کامیاب جوان’ پروگرام کیلئے تعاون کرنے کو تیارہے، اقوام متحدہ نے نوجوانوں کیلئے 30 ملین ڈالرز فنڈ فراہم کرنے کا اعلان فروری میں کیا تھا۔ منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا۔

Leave a reply