آپ یہ معاملہ حل کروائیں، عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو کیا حکم دیا؟
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ کچہری کی حالت زار سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو روسٹرم پر بلا لیا ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے فردوس عاشق اعوان سے کہا کہ آپ موجود ہیں ،آپ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہیں،چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ نےڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ کیا،ڈسٹرکٹ کورٹ ایف 8 کچہری میں دہشتگردی کاایک واقعہ بھی ہوا،
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں نےکچہری میں جو دیکھا وہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، میرے لیے اعزاز ہوگا اگر میں کچھ کر سکوں،جیسے حالات میں یہ وکلا کام کررہےاورسائلین کی مدد کر رہےہیں وہ قابل تعریف ہے،
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آپ کچہری کا معاملہ حل کروائیں،آپ وزیراعظم کی معاون ہیں امید ہے ضلع کچہری کا مسئلہ حل کروا لیں گی، صدر بار اور ڈپٹی اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر بتائیں ورنہ سیکریٹری داخلہ کو بلوانا پڑے گا،
فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟
آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی
عدالت نے کہا کہ کچہری کی سیکیورٹی سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا لیکن عملدرآمد نہیں ہوا،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ آپ کاکریڈٹ ہے کہ مجھے کسی عدالت میں جانے کا موقع ملا،
ضلع کچہری کی مخدوش صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی