سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی نیول چیف سے ملاقات

چیئر مین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاودیو گرازیانو اورسری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنارتنے نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں ملاقات کی۔دونوں اعلیٰ شخصیات کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے ان کا الگ الگ استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی او ر اعلیٰ شخصیات سے نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا تعارف کروایا گیا۔

چیئر مین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاودیو گرازیانوسے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی امورزیر بحث آئے ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیر ملکی مشترکہ میری ٹائم فورس اور ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول جسے اقدامات کے ذریعے خطے میں امن واستحکام کے قیام کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارکردگی کو اجاگر کیا۔ جنرل کلاودیو گرازیانو نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

بعد ازا ں سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون، علاقائی میری ٹائم تحفظ و استحکام اور پاکستان اور سری لنکا کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مختلف آپشنز کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات کی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کارکردگی اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کثیر ملکی میری ٹائم مشق امن 19- میں شرکت پرمعزز شخصیت کا شکریہ ادا کیا ۔معزز شخصیت نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں معاونت اور امن مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ دونوں اعلیٰ شخصیات نے مختلف عسکری شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Shares: