کوئی درمیانی راستہ نہیں، چودھری برادران سے بار بار کیوں مل رہا ہوں؟ مولانا نے بتا دیا

0
45

کوئی درمیانی راستہ نہیں، چودھری برادران سے بار بار کیوں مل رہا ہوں؟ مولانا نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک معاملات پرکوئی پیشرفت نہیں ہوئی،حکومتی کمیٹی بے اختیارہے،حکومت کومزیدرعایت نہیں دے سکتے،یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماراکوئی درمیانی راستہ نہیں،حکومت کے پاس تجویزہے تولائے،چودھری برادران ذاتی تعلق کی وجہ سےباہرمل رہے ہیں،کوشش ہے چودھری برادران کو اپنے مطالبے پر راضی کریں، حکومت وہ تجویز لائے جو ہمارے مطالبے کے برابر ہو،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت مالیاتی بحران کا شکار ہے، اگر اگلا بجٹ بھی نااہل حکمرانوں کے سپرد کر دیا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔بارہ ربیع الاول کوآزادی مارچ کوسیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کر دیں گے۔ آزادی مارچ قانونی اور آئینی لحاظ سے جائز مارچ ہے۔ وکلا برادری کی شرکت سے ہمیں تقویت ملی ہے۔ اس موقع پر انہوں جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائر ریفرنس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 9 نومبر علامہ اقبال کے پیدائش کا دن ہے اور ہمارے حکمراں کرتار پور راہداری کھول رہے ہیں تو کیا آئندہ 9 نومبر رنجیت سنگھ کے دن پر تو نہیں منائیں گے ؟ حج تو 5 لاکھ روپے کا کر دیا گیا اور سکھوں کے لیے درشن بغیر پاسپورٹ اور ویزے کا کر دیا۔ اس طرح کی دہری پالیسی یہاں نہیں چلے گی۔ ملک میں 10 لاکھ گھر بنانے کی بات کی گئی تھی لیکن یہاں تو گھر گرائے جا رہے ہیں۔ اسی طرح صوبے اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔ ہمارا سفر استقامت سے جاری رہے گا۔

Leave a reply