اساتذہ کے احتجاج کے باعث کامسٹیس یونیورسٹی کو جمعہ تک بندکردیاگیا،احتجاجی اساتذہ نے مین کیمپس کے مرکزی دروزے کوتالے لگاکربندکردیا،ساتوں کمیسز میں میں احتجاج ،طلبہ کے پیپر منسوخ کردیئے گئے ،وفاقی وزیرنے سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کووزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدیدکامسیٹس یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں فیکلٹی نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیااسلام آباد مین کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر بند کردیا گیاساتوں کیمسز میں بائیکاٹ سے 40 ہزار طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا۔یونیورسٹی کی بندش اورفیکلٹی کے احتجاج کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوٹس لے کر اکیڈمک سٹاف ایسوسی کے نمائندوں کو بلا لیا اور ان سے ملاقات کی ۔احتجاجی فیکلٹی کاکہناتھاکہ یونیورسٹی کو قیام سے اب تک ایڈہاک ازم کے تحت چلایا جارہا ہے، فیکلٹی ریکٹر، رجسٹرار، ڈین تمام عہدے عارضی تقرریوں سے چلائے جارہے ہیں، فیکلٹی انٹرم سیٹ اپ فیکلٹی کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، فیکلٹی کی ترقیاں گزشتہ دس سال سے رکی ہوئی ہیںہمیں جاب کنفرمیشن لیٹرز دیے جائیں، اکیڈمک سٹاف نے مطالبہ کیاکہ یونیورسٹی کو ایکٹ کے تحت ریگولر سیٹ اپ سے چلایا جائے۔فواد چوہدری کاکہناتھاکہ فوری طور پر اساتذہ کو مستقل کرنا ممکن نہیں فیکلٹی کے اسرار پر وفاقی وزیر نے سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔کامسیٹس یونیورسٹی جمعہ تک بند کردی گئی طلباء کے امتحانات نہ ہوسکے۔یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جمعہ تک یونیورسٹی بندرکھنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محمد اویس