نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نیوسعیدآباد کےقریب قومی شاہراہ پرافسوسناک حادثہ ہوا ہے، کوچ کی رکشہ کوٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں،

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں‌ و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے.

Shares: