ن لیگ کو ملی جمعہ کو ایک اور خوشخبری، سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نےسابق وفاقی وزیرکامران مائیکل کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے کامران مائیکل کو جیل سے ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دے دیا،عدالت نےشریک ملزم جاوید مخدوم کو بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،نیب نے ملزموں کو کے پی ٹی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار کیا تھا
نیب کراچی کی ٹیم نے نیب لاہور کی ٹیم سے معاونت سے کوٹ لکھپت سے کامران مائیکل کو حراست میں لیا تھا،ن لیگی رہنما اقلیتوں کی مخصوص نشست پر مارچ 2012 سے اب تک سینیٹر ہیں، وہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر تھے۔
ترجمان نیب کے مطابق کامران مائیکل پر ایک ارب 50 لاکھ روپے کی کرپشن اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی طور پر 3 کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے۔ پلاٹوں کے عوض کامران مائیکل نے بھاری رشوت لی اور 2013 میں افسران پر غیرقانونی الاٹمنٹ دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔








