وزیراعظم وعدے وفا کریں، سندھ حکومت کی دہائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام وزیراعظم کے 162 ارب کے پیکیج کے منتظرہیں،دنیا جانتی ہے کہ سیاسی انتقام ہی تحریک انصاف کا منشور ہے،وزیراعظم اپنی ناکامیوں کاملبہ سندھ حکومت پرڈال رہے ہیں، وزیراعظم کیلئے سندھ کے دروازے کھلے ہیں پہلے وہ وعدے وفا کریں،

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی آمرانہ سوچ نے ان کی عقل سلب کر دی ہے،تحریک انصاف کو معیشت سے زیادہ سیاسی انتقام کی فکر کھائے جارہی ہے،اقتصادی ادارے خطرے کا الارم بجا رہے ہیں مگرحکمران خواب غفلت میں ہیں،وزیراعظم اوران کی جماعت کاجمہوریت اورسیاست سےکوئی لینا دینا نہیں،

وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

Shares: