آصف زرداری کے کیسز کب تک ختم ہوں گے؟ شیخ رشید نے کی ایک اور پیشنگوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا دینا جیل کاٹنے سے بھی مشکل ہے ،مولانا کو پتا نہیں کرتارپور کتنا اہم ہے ،لاشوں کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے ،اب سیاست صرف میڈیا کی ہے،میڈیا بند کردو تو مولانا بند ہوجائے گا ،فضل الرحمان کے دھرنے کو جن لوگوں نے کیش کرنا تھا کرلیا ،دو پارٹیوں نے فضل الرحمان کے دھرنے کو کیش کرنا تھا وہ کرلیا ،لوٹی ہوئی دولت سے جن لوگوں نے ایسی زندگی گزاری ہے اس سے بھوکا رہنا بہتر تھا ،آئندہ 3،4 ماہ میں آصف زرداری کے لوگ پلی بارگین کردیں گے تو وہ باہر چلے جائیں گے.

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈھیل یا ڈیل کہنے والوں کے ساتھ نہیں ،حمزہ کے خلاف بہت اہم کیسز ہیں،سلمان شہباز آپ ٹارزن بنتے ہیں، پاکستان آئیں،حمزہ شہباز، سلمان، آصف زرداری اور خورشید شاہ کے کیس پاکستان میں سب سے اہم ہیں ،نواز شریف کو پاکستان سے جانا ہی جانا تھا،فصل الرحمان غریب لوگو‍ں کو سردی میں نہ چلائیں، دھرنے میں تین لوگ مر گئے.

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ میں حادثے کے باعث ذہنی دباو میں ہوں ،بلاول کی بات کا جلد جواب دوں گا،سارا کوڑا کچرا بیرون ملک چلا جائے گا ،رحیم یار خان میں جن لوگوں کی جان گئی انکے ڈی این اے ہوگئے ہیں ،سب لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے انکوائری مکمل کی ،19 لوگوں کو معطل کردیا ہے جنہوں نے غفلت برتی

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ قمرجاوید باجوہ اور عمران خان نے ایسی شاٹ کھیلی جس سے ہندوستان کو لالے پڑگئے، کرتارپور کا افتتاح پاکستان کی سکھوں سے دوستی کا ثبوت دے گا ،دینی ٹوررزم کے لیے کرتاپور بہت اہمیت کا حامل ہے ،

بدقسمتی سے نواز شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں نہیں ،انکے بچے، گھر، کاروبار بھی سب باہر ہے ،آصف زرداری بڑے دل کا ہے، دوستوں کے ساتھ مل کر کھاتا اور کرپشن کرتا ہے ،آصف زرداری کے سارے کیس پلی بارگین میں 3،4 ماہ کے دوران ختم ہوجائیں گے،آصف زرداری کے لوگ اگلے ہفتے سے پیسے دے رہے ہیں، نواز شریف کبھی پیسے نہیں دے گا

Shares: