پارلیمنٹ میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جن پر100،100قتل کےالزام ہیں، سینیٹ اجلاس میں ایسا کس نے کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے،عدالت فیصلہ کرتی ہےکہ قیدی کوجہاں چاہےعلاج کا حق حاصل ہے ،چیئرمین نیب انٹرویومیں کہتےہیں احتساب کےعمل کوجاری رکھوں توحکومت گر سکتی ہے، درجنوں میڈیکل رپورٹس موجودہیں ،اب تین دن سےمیڈیکل رپورٹس کی فائل گردش میں ہے،

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ کل وزیر اعظم نےتقریرکی،جس میں انہوں نےکہا کہ وہ بے رحم ہیں،وزیراعظم کے بیان کے بعدکسی ثبوت کی گنجائش رہ جاتی ہےکہ سیاسی انتقام نہیں لیاجا رہا ہے،صادق اورامین بننے کیلئے صرف ایک لکیرہے جسے پارکرکےآپ صادق امین بن جائیں گے،وزیرداخلہ کہتے ہیں نوازشریف ووٹ کوعزت دوکا موقف اختیارنہ کرتےتووزیراعظم ہوتے،

سینیٹر محمد اکرم نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو قاتل ہیں،پارلیمنٹ میں ایسےلوگ ممبر ہیں جو اسمگلر ہیں، پارلیمنٹ میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جن پر100،100قتل کےالزام ہیں.

چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےاسمگلر اورقاتل کےالفاظ حذف کردیے

Shares: