نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہے یا نہیں؟ نیب نے جواب دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،نیب نےنوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنے کیلئےوزارت داخلہ کوجواب بھجوا دیا،نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ وفاقی حکومت کسی بھی شخص کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مجازہے،
نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں
نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات
وزارت داخلہ نے نیب کونوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ارسال کی تھیں،نیب کے جواب کے بعد معاملہ ایک بارپھروزارت داخلہ کے پاس چلا گیا
نیب کےجواب میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر نہ واضح اعتراض ہے نہ منظوری دی گئی،
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کوبیرون ملک لےجانےکیلئے ائیر ایمبولینس کاانتظام کرلیاگیا،ائیرایمبولینس بدھ کوپہنچے گی،
نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.