بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے سامان کی حفاظت کیلئے بڑا فیصلہ

0
51

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی،غلام سرور خان کے زیرصدرت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ائیرپورٹ پربیرون ملک جانے والے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرا نا چاہیے بغیر پلاسٹک ریپنگ کے سفری بیگ لیجا نے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی،غلام سرور خان نے کہاہے کہ مسافروں کے سامان کی ریپنگ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں کے بیگوں میں سے چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدمات کئے جائے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوی ایشن ڈویژن کا میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر ہوابازی کوایوی ایشن ڈویژن نے مکمل بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ بیرون ملک جانے والے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرا نا چاہیے۔ بغیر پلاسٹک ریپنگ کے سفری بیگ لیجا نے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ حکام نے بتایاکہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سامان کی ریپنگ کے حوالے سے مزید مشینیں لگانی چاہیں۔غیر ریپنگ کے مسافروں کا سامان جہا ز میں منتقل نہیں ہوسکے گامختلف ایئرپورٹس پر غیر ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھی دورے کیے تھے اور مسافروں کے بیگ کی ریپنگ کی تجاویز دی گی تھی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی،غلام سرور خان نے کہاکہ تمام بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں۔جس پر بتایاگیاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریپنگ مشین کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے۔ٹینڈرپیپرا رول کے تحت جاری کیے گئے ہیں ۔غلام سرور خان نے کہاکہ مسافروں کے سامان کی ریپنگ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں کے بیگوں میں سے چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدمات کئے جائے۔اسلام آباد، کراچی ، پشاور ، لاہور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر مشینوں کو ایک ماہ کے اندر نصب کیا جائے۔مسافروں کو سامان کی ریپنگ پر عملدرآمد آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔
محمد اویس

Leave a reply