بھٹو کے شہر میں 6 سالہ بچہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی، تحریک انصاف نے کیا اہم اعلان

0
40

بھٹو کے شہر میں 6 سالہ بچہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی، تحریک انصاف نے کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کا افسوسناک واقعہ ،پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی نے متاثرہ بچے کی مدد کا اعلان کر دیا، آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ زخمی حسنین کے مکمل علاج کا خرچ ہم اٹھائیں گے، بھٹو کے شہرمیں لوگ کتے کے کاٹنے سے مر رہے ہیں ،

واضح رہے کہ بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 6 سالہ حسنین کو بری طرح زخمی کر ڈالا جسے طبی امداد کے لیے لاڑکانہ سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے،لاڑکانہ کے 6 سالہ حسنین کے والدین علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لاڑکانہ سے کراچی کے نجی ہسپتال پھر سول ہسپتال اور آخر میں این آئی سی ایچ ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

حسنین کے والد غلام حسین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی حکمران نے ساتھ نہیں دیا، بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت لیکر آئے ہیں، ہسپتال والے خون کی تھیلیاں مانگ رہے ہیں کہاں سے دیں، حکومت بچے کے علاج کے لیے مدد فراہم کرے۔

سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

یہ کراچی ہے جہاں سول ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی مریض پریشان

شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

Leave a reply