نواز شریف ان ای سی ایل، سماعت ملتوی، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

0
29

نواز شریف ان ای سی ایل، سماعت ملتوی، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے، عدالت نے سوالات کے جواب پوچھے ہیں عدالت نے پوچھا کہ کیا کوئی چیز میمورنڈم میں شامل کی جا سکتی ہے یا نکالی جا سکتی ہے؟ فریقین نواز شریف کے بانڈ میں کمی کر سکتے ہیں یا نہیں؟کیا لگائی گئی شرائط علیحدہ کی جا سکتی ہیں؟ کیا میمورنڈم انسانی بنیادوں پر جاری کیا گیا؟ کیا فریقین نواز شریف کی واپسی سے متعلق یا کوئی رعایت کی بات کر سکتے ہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے باہرجانا چاہتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں،نواز شریف کو باہر جانے سے پہلے عدالت کو مطمئن کرنا ہو گا،ا نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ جو شرائط بھی عائد کی گئی ہیں وہ عدالت کے ذریعے ہونا چاہیےتھیں، جس پر عدالت نے کہا کہ کیا آپ درخواست گزار سے ہدایات لینا چاہتے ہیں؟ جس پر امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف کمرہ عدالت میں ہی ہیں،عدالت شہباز شریف سے مشورہ کرنے کیلئے 15 سے 20 منٹ دے دے،

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس سرداراحمدنعیم پرمشتمل بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے سماعت 15 منٹ کے لئے ملتوی کی ہے.

وفاقی حکومت نےانڈیمنٹی بانڈلاہور ہائیکورٹ میں جمع کروانے کی پیشکش کردی

Leave a reply