سی پیک، وزیراعظم عمران خان آج کریں گے شاندار منصوبے کا افتتاح

0
125

سی پیک، وزیراعظم عمران خان آج کریں گے شاندار منصوبے کا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے فیز2 منصوبے کا افتتاح کریں گے،فیز ٹو منصوبہ شاہ مقصود سے مانسہرہ تک62کلومیٹر پر مشتمل ہے،ہزارہ موٹروے منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے،منصوبے کے تحت مانسہرہ سے تھاکوٹ سیکشن 2020تک مکمل ہوگا

ہزارہ موٹروے منصوبے سے ایبٹ آباد میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا،منصوبے سے ایبٹ آباد سے اسلام آباد کا فاصلہ ڈیڑھ گھنٹہ کم ہوگا.

یہ منصوبہ چین اورپاکستان کے درمیان تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے اہم شاہراہ کے طورپراستعمال ہوگا۔اس سے حسن  ابدال، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور شمالی علاقوں کی تقریباً سترلاکھ آبادی کوفائدہ پہنچے گا۔موٹروے سے سیاحت کوبھی فروغ ملے گا کیونکہ اس سے مانسہرہ، وادی ناران اورگلگت بلتستان تک رسائی ملے گی۔سی

Leave a reply